مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج اور انٹیلی جنس نے شواہد افغان حکومت سے شیئر کیے ہیں، ہم نےکبھی افغان حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانےکا الزام نہیں لگایا، میں اب بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرےذاتی خیال میں افغان حکومت کو ابھی مزید وقت دینا چاہیے، مزید وقت دیا جائے تاکہ افغان حکومت کا افغانستان کے مکمل علاقے پرکنٹرول ہوجائے، امارت اسلامیہ کا کنٹرول ابھی پورے ملک پر دکھائی نہیں دیتا۔
آپ کا تبصرہ